ہارون آباد (عوامی پریس کلب) فقیروالی میں پیرزادہ ٹی ٹین (T1O)کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح کر دیا گیا،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گُل حسن تھے،گراونڈ میں پہنچنے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گٰل حسن کا پُر تپاک استقبال کیا۔
ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد گل حسن نے پیرزادہ T10کرکٹ میلہ کا بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری خطوط پر پروان چڑھانے کے قومی وژن کو پورا کیا جا سکتا ہے.کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان نسل منشیات سمیت ہر طرح کی برائیوں سے محفوظ رہے گی اور کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لئے اہم ہیں بلکہ عملی شعبے میں بھی بہترین کارکردگی کا محرک ثابت ہوتے ہیں.
علاقے کے نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھ کر اطمینان ہے کہ وہ درست راہ پر گامزن ہیں جس سے ملک وقوم کا مستقبل روشن نظر آتا ہے.پیرزادہ ٹی ٹین لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں رائل فائٹر کرکٹ کلب نے چوہدری الیون کو نو وکٹوں سے شکست سے دو چار کر دیا۔
افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی ھارون آباد گل حسن کے ہمراہ مہمانان گرامی میں پیر مسعود قاسم قاسمی پیر سید انوار الحسن شاہ، صاحبزادہ محمود قاسمی،سینئر صحافی عبیدرالرحمان قاسمی اور مظفر علی سحرنے شرکت کی اور دونوں ٹیموں کے کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔یہ ٹورنامنٹ دس دس اوور زپر مشتمل ہے جس میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیف آرگنائزر پیر زادہ شہزاد القمر اور چیرمین پیر زادہ محمد احمد ننھو نے آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔








