ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسافر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر، تین افراد شدید زخمی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
ہارون آباد کے نواحی چک 76فور آر کے قریب مسافر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں نعمان علی، افضل اور علی رضا شدید زخمی ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی،اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعدفوری ہسپتال منتقل کردیا۔








