317

لڑکی کے اغواء کار کو دو لاکھ روپے جرمانے کیساتھ عمر قید کی سزا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے لڑکی کے اغواء کار کو دو لاکھ روپے جرمانے کیساتھ عمر قید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آبادکے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شہزادہ مسعود صادق نے تھانہ صدر پولیس ہارون آباد کے مقدمہ نمبر 258/21بجرم B/365کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر لڑکی کے اغوا کار محمد ارسلان کو دو لاکھ روپے جرمانے کی ساتھ عمر قید کی سزا سنا دی، مجرم محمد ارسلان نے 4جون2021 کو اپنے ہی گاؤں کے رہائشی ساجد حسین نامی شخص کی بیٹی کو اغوا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں