ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں پولیس کی جانب سے ملک میں حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موک ایکسر سائز کا مظاہرہ کیا گیا، موک ایکسر سائز میں پولیس،ایلیٹ فورس،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،سپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں پولیس کی جانب سے مو ک ایکسر سائز کروائی گئی جس میں پولیس،ایلیٹ فورس،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،سپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے حصہ لیا اور ایک فرضی مشق کروائی گئی۔
اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد گل حسن خان نے بتایا کہ اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال اور دہشت گردانہ کاروائی سے نبرد آزما ہونے کیلئے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔







