263

بھارت کا 5 اگست کا اقدام غیر آئینی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا،اور اس حوالہ سے ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبا د عامر محمود نے کی،ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ریلی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ سب انجینئر محمد ساجد،سینٹری انسپکٹر شاہد لطیف شناور، شہریوں تاجروں سول سوسائٹی کی نمائندہ تنظیموں نے فوارہ چوک تک ریلی نکالی۔ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی یوم استحصال کشمیر منایا گیا اسسٹنٹ کمشنر عامر محمود کی قیادت میں میونسپل کارپوریشن سے فوراہ چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے”استحصال کشمیر”ریلی نکالی گئی ریلی میں نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اے سی عامر محمود کا کہنا تھا کہ بھارت کا 5 اگست کا اقدام غیر آئینی اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ایسے انسانیت سوز اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں