ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایگل سٹار کرکٹ کلب فقیروالی نے فورٹ عباس میں ہونے والی میٹرو لیگ کا فائنل میچ جیت لیا میٹرو لیگ کے اندر آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ جس کا فرسٹ پرائز50 ہزار روپے تھا ۔
اس لیے کےاس کے اندر ملک بھر کے کھلاڑیوں نے شمولیت اختیار کی تھی تحصیل سپورٹس افیسر وحید چیمہ نے سٹیڈیم کو چاروں طرف سے سجا سجا کر چار چاند لگا دئیے تھے تماشائیوں سے سٹیڈیم کچھا کچھ بھرا ہوا تھا۔فاینل میچ جیتنے پر سرپرست اعلیٰ ایگل سٹار کرکٹ کلب فخر علاقہ محمد عظیم چیمہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور بہترین انتظامات پر تحصیل سپورٹس آفیسر وحید چیمہ صاحب کو خراج تحسین پیش کیا۔
محمد فیاض تجی،محمد افضل تتلہ،عثمان غنی،قمر الزمان،طیب تتلہ،ظہیر ہریا،عقیل ہریا سمیت دیگر ٹیم ارکان کو اعلیٰ پرفارمنس دینے پر حوصلہ افزائی فرمائی۔علاقہ بھر کے شایقین سمیت سٹی الیون کے سٹار عمار احمد،طارق پاشا اور وائس آف فقیروالی ایوب شاہد نے بھی سٹیڈیم میں موجود ہو کر ایگل سٹار کرکٹ کلب کی بھر پور سپورٹ کی۔فاینل میچ جیتنے پر عبیدالرحمن قاسمی،چیرمین علی شان باجوہ،سینیر نائب صدر محمد یونس ممرا سمیت پوری ٹیم نے چیمہ برادران کو مبارکباد پیش کی








