163

دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے نواحی گاوں 20 تھری آر میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات،میاں بیوی قتل،لاشیں گھر سے برآمد پولیس موقع پر پہنچ گئی فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لئے پولیس کی تفتیش جاری۔

قتل ہونے والی ارم بی بی کے بھائی رضوان مقصود کی مدعیت میں تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تاحال وجہ سامنے نہیں آسکی، مدعی مقدمہ رضوان مقصود کاکہنا ہے کہ میرا اپنی ہمشیرہ سے موبائل فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا جس پر تشویش لاحق ہوئی تو میں نے اپنی ہمشیرہ کے گھر ہارون آباد کے نواحی گاوں 20 تھری آر میں آکر دیکھا تو میرا بہنوئی اللہ دتہ اور میری بہن ارم بی بی کی نعشیں صحن میں پڑی ہوئی تھیں میرے بہنوئی اللہ دتہ کی نعش برہنہ حالت میں الٹی پڑی ہوئی تھی جن کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا ہے۔

اور نعشوں سے تعفن اٹھ رہا تھا دوسری جانب تھانہ صدر پولیس کے مطابق میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور انکی لاشیں بھی دو سے تین پرانی معلوم ہوتی ہیں۔فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں