260

کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے پانچ مزدور جاں بحق۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نواحی گاوں 432 سکس آر میں کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گر گیا ملبے تلے دب جانے سے پانچ مزدور جاں بحق ہوگئے ۔

علاقہ کی فضا سوگوار،ہارون آباد کے نواحی گاوں 432 سکس آر جو کہ 32 تراب کے نام سے بھی مشہور ہے اس گاوں میں کنویں کھدائی کرتے ہوئے پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا ۔

اور تین مزدورں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے تلے دبے دو مزدوروں کو نکالنے لے لئے ریسکیو آپریشن ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا اور دو باقی مزدوروں کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں زین،گوگا رضوان، عرفان اور قمر شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں