229

جشن آزادی 14اگست منانے کیلئے تیاریاں زورشور سے جاری

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اور گردونواح میں جشن آزادی 14اگست منانے کیلئے تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، سبزہلالی پرچم سمیت بچوں اور بچیوں کے قومی پرچم والے لباس کی فروخت بھی عروج پر ہے کیپ،گلاسز، چوڑیاں،کیچر اور اسی طرح مختلف اشیاء کی فروخت جاری ہے،جوں جوں آزادی کا دن قریب آرہا ہے بچوں،بوڑھوں،جوانوں میں آزادی کا جذبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر کی طرح شہر ہارون آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گلیاں اور بازار رنگ برنگی جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سج گئے،جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

آزادی کے جشن کو پہلے سے زیادہ شاندار انداز سے منانے کے لئے لوگوں نے ماہ اگست کا آغاز ہوتے ہی جشن آزادی منانے کے لئے گلی،محلوں اور بازاروں میں سجائے گئے سٹالوں سے خریداری شروع کر دی،لوگوں کی بڑی تعداد جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سبز رنگ کی شرٹس اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں