151

مریضہ نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) گائنی کی مریضہ نے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا ماں بیٹے کو خیر پور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق مریضہ کو ہارون آباد سے بہاولپور لے جایا جاریا تھا کہ راستے میں طبیعت خراب ہوگئی اور خیر پور کے قریب ایمبولینس میں ہی ڈلیوری ہوگئی مریضہ اور بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیر پور شفٹ کردیا گیا ماں بچے کی حالت بہت بہتر ہے جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں