ہارون آباد(عوامی پریس کلب)نجی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے زچہ بچہ جاں بحق ہسپتال کا عملہ ہسپتال کو تالے لگا کر موقع سے فرار۔
ہارون آباد کے نواحی گاوں 58 فورآر کی رہائشی مریضہ نازیہ بی بی جس کو زچگی کے حوالہ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں اس مریضہ کو پرائیویٹ ہسپتال سے آپریشن کروانے کا کہہ کر فارغ کردیا گیا بعدازاں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں مریضہ کا آپریشن کیا گیا اور دوران آپریشن ہی زچہ و بچہ جاں بحق ہوگئے تو ڈاکٹر اور سٹاف ہسپتال سے فرار ہوگئے ۔
اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خون زیادہ بہنے سے خاتون جاں بحق ہوئی ہے اور ڈاکٹر اور عملہ خاتون کو چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔








