357

جمنیزیم ہال میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے مظاہرے،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) نیو جمنیزیم ہال میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے مظاہرے، جشن آزادی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد،تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء وائیٹل گروپ کے راہنماؤں عظیم عقیل گوہیر اور طاہر توگیروی کی بطور مہمان خصوصی شرکت،

جشن آزادی تیکوانڈو ڈیموسٹریشن نیو جمنیزیم ہال ہارون آباد میں وائیٹل گروپ آف کمپنیز تحصیل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہارون آباد کاوش تیکوانڈو اکیڈمی ہارون آباد کے باہمی تعاون سے منعقد ہوا جس میں تیکوانڈو کے مختلف ٹیبلوز دکھائے گئے کسے حاضرین نے دیکھ کر خوب سراہا اس پروگرام کے چیف گیسٹ وائیٹل گروپ پاکستان مسلم لیگ ضیاء چوہدری عظیم عقیل گوہیر اور محمد طاہر توگیروی تھے جنہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور اعلان کیا کہ اگلے ماہ 28-29 ستمبر 2024 کو انٹرڈویزنل پنجاب حاجی محمد یاسین (مرحوم) میموریل تیکوانڈو چیمپئن شپ کروانے کا اعلان کیا۔

تقریب میں عمر ارسلان طاہر تحصیل سپورٹس آفیسر ہارون آباد نے بھی بطور مہمان شرکت کی اس پروگرام کو آرگنائزر عبد الطیف کاوش جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بہاول نگر تیکوانڈو ایسوسی ایشن نے کیا،اس موقع پر مہمان خصوصی عظیم عقیل گوہیر کا کہنا تھا کہ سپورٹس سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ تائیکوانڈو کھلاڑیوں کیلئے بہترین ایونٹ منعقد کروانا وائیٹل گروپ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کیلئے بہترین مواقع فراہم کیئے جا سکیں ۔

چوہدری عظیم عقیل گوہیر نے اگلے مہینے ہارون آباد میں حاجی محمد یسین(مرحوم) میموریل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کروانے کا اعلان بھی کیا جس پر تقریب کے آرگنائزر عبد الطیف کاوش کے علاوہ تائیکوانڈو کھلاڑیوں اور کوچز نے وائیٹل گروپ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور وائیٹل گروپ پاکستان مسلم لیگ ضیاء کا شکریہ ادا کیا،یہ تائیکوانڈو تقریب ڈاکٹر اظہار الحق(جنرل سیکرٹری)پنجاب تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں