ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محمد اجمل بلوچ مرکزی صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے جنرل سیکرٹری. ملک محمد ریاض خلجی اور تاجر رہنماء عقیل بشیر سدھو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد اور فورٹ عباس کے تاجران کو ملک بھر کی تاجر برادری اور تاجر رہنماؤں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے 28 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
اور تاجر دوست ٹیسٹ سکیم کے نام پر ناروا ٹیکس نافذ کرنے کے عزائم کو ناکام بنانا چاہیے.پرویز مشرف کا دور سے لیکر آج تک ہر حکمران نے اس قسم کا ظالمانہ ٹیکس لگانے کی کوشش کی ہے اور تاجر برادری نے مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی ہر کوشش کو ناکام بنایا ہے اور آج بھی وقت کا تقاضا ہے کہ اس حالیہ کوشش کو بھی اسی جذبہ کے ساتھ ناکام بنانا ہے ۔
کیونکہ اس وقت تاجران کاروباری لحاظ سے نہایت پریشان ہیں اور کوئی بیجا ٹیکس دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں.کرائے پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب مل کر اس بار بھی ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں گے حکومت کو چاہے کہ وہ فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے بصورت دیگر مثالی اتحاد کے ساتھ تاریخ ساز شٹرڈاؤن ہی ہمارا مشن ہے اور ہم سب ایک ہیں کیونکہ سب کا اتفاق اور اتحاد ہی ہماری بقا کا ضامن ہے۔







