235

ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید کی بیٹیاں ہیں،منزہ نعیم،مریم نعیم

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید کی بیٹیاں ہیں،منزہ نعیم،مریم نعیم۔ہارون آباد کا بہادر سپوت لانس نائیک نعیم خورشید بھی وطن کے دفاع پر قربان ہونے والے جوانوں میں شامل ہے۔

23 جون 2015 کو جام شہادت نوش کرنے والے اس شہید کے اہل خانہ کو ان پر فخر ہے شہید نعیم خورشید کی بیٹیاں کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے والد پر فخر ہے کہ ہم شہید کی بیٹیاں ہیں جبکہ شہید کی اہلیہ راحیلہ نعیم کا بھی کہنا ہے کہ یہ میرے لیااعزاز ہے کہ میں ایک شہید کی بیوی ہوں ہماری فیملی کو بھی اس بات پر فخر ہے شہید کے بھائی محمد سلیم خورشید کا کہنا ہے کہ ہمارے بھائی نعیم خورشید شہید نے اپنے ملک کی خاطر جان کی قربانی دی اور ملک پاکستان کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا اور آج ہم انہی پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کے باعث ہی آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

ان شہداء کی یادیں آج بھی تازہ ہیں اور ہمیں بھی اس بات پر فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا بھائی نعیم خورشید بھی دھرتی ماں پر قربان ہوگیا۔ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو اس کے بہادر سپوتوں نے ملکی دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا – ہارون آباد سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک نعیم خورشید کا تعلق بھی ایسے ہی عظیم جوانوں میں ہوتا ہے – جنہوں نے وطن دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا 23 جون 2015 کو شمالی وزیرستان میں کھجوری پوسٹ پر شہید ہونے والے نعیم خورشید کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو ان کی شہادت پر فخر ہے شہید نعیم خورشید جیسے دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں