196

جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے اجلاس

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحصیل انتظامیہ نے علماء اکرام اور انجمن غوثیہ کے صدر سے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی کے ہال میں پیش آنے والے واقع کی معذرت کر لی،علماء اکرام اور انجمن غوثیہ کے صدر حکیم محمد ارشد نے معذرت قبول کرتے ہوئے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں شر کت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزتحصیل انتظامیہ جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شایان شان انداز سے منانے کے حوالہ سے اجلاس بلا کر خود غائب ہوگئے تھے اورمدعو علماء کرام و شخصیات طویل وقت تک جناح ہال میں مشاورتی اجلاس کے منتظر رہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر.میونسپل انتظامیہ۔پولیس سمیت انتظامیہ کا کوئی بھی فرد نہیں پہنچا اور نہ ہی اجلاس کے بارے میں کوئی رابطہ کیا.

طویل انتظار کے بعد علماء کرام سمیت دیگر نے اس بے حسی پر شدید احتجاج کیا تھا اور بغیر اجلاس اور مشاورتی میٹنگ کے ہی واپس لوٹ گئے تھے جس پر تحصیل انتظامیہ نے ان سے معذرت کی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے دوبارہ منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ماہ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے بابرکت مہینہ ہے ہمیں ملکی سالمیت استحکام دین اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگنی چاہیے نبی اخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت اللہ کی طرف سے پر احسان عظیم ہے ان خیالات کا اظہار چودری غلام مرتضی ایم پی اے نے 12 ربیع الاول کے روز جلوس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بلدیہ کمیٹی ہارون اباد کے جناح ہال میں اسسٹنٹ کمشنر کفایت اللہ چوہان، چیف افیسر عمران وٹو،ڈی ایس پی سرکل ہارون آبادمحمد سلیم راؤ،مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی، انجمن غوثیہ کے صدر حکیم محمد ارشد،مفتی منور حسین سعیدی سمیت معززین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں