258

تاجروں کے مسائل کا حل ہمیشہ وائٹل گروپ کی پہلی ترجیح رہی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی نے تاجر برادری اور بلدیہ ہارون آباد کے درمیان کرایہ داری کے معاملات کو احسن طریقے سے حل کروا دیا۔ دکانوں کے کرائے کا معاملہ بلدیہ اور تاجروں کے درمیان ایک گھمبیر صورت اختیار کر چکا تھا بلدیہ کی جانب سے کرایہ بڑھانے کے اقدام کو تاجروں نے عدالت میں چیلنج کیا تھا اور سٹے لے لیا تھا اس مسئلے کو لے کر ہارون آباد کی تاجر برادری دو سال سے پریشان تھی۔

ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں چوہدری غلام مرتضی نے مشاورت سے تاجروں کی اپنی پانچ رکنی کمیٹی بنائی جس نے تاجروں کے تحفظات اور شکایات چوہدری غلام مرتضی تک پہنچائے انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے نوٹس میں یہ معاملات دیئے اور اعلی حکام سے رابطہ کر کے یہ معاملہ حل کروایا ہے اور تاجر حضرات کی جو 300 سے زائد دکانیں سیل کر دی گئی تھی ان کو کھلوا دیا تاکہ تاجر باعزت طریقے سے روزگار کما سکے۔ اسی سلسلہ میں تاجربرادری نے چوہدری غلام مرتضی سے اظہار محبت اور اظہار تشکر کے لیے تقریب کا اہتمام کیا ۔

جس میں ہارون آباد کی تاجر برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کا حل ہمیشہ وائٹل گروپ کی پہلی ترجیح رہی ہے یہ مسائل کافی عرصہ سے درپیش تھے الحمدللہ ہم نے احسن طریقے سے یہ مسئلہ حل کیا تاکہ تاجر باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہارون اباد کے ریڑی بان بھی کافی پریشان ہے ان کی مسائل کا حل بھی بہت جلد کریں گے اور جن تاجروں کو مزید مشکلات ہیں وہ مجھ سے رابطہ کریں تاکہ میں ہائر اتھارٹی تک ان کے پیغامات پہنچا سکوں اور ان کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں