185

بیوٹی کنسرن کمپنی کی طرف سےٹریننگ کلاس کا اہتمام

ہارون آبا د (عوامی پریس کلب) بیوٹی کنسرن کمپنی اور ریاض شاپنگ سنٹر ہارون آباد کے باہمی اشتراک سے بیوٹی پارلرز،خواتین کو کیراٹین ریبونڈگ،ہئیرکلر اور میک اپ کے جدید ترین طریقے اور ان کے استعمال کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سارے عمل کو مثالی بنانے کے لیے ماسٹر کلاس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔

جس میں بیوٹی کنسرن کمپنی کی ٹیکنیکل ہیڈ ڈاکٹر انمول اور میک اپ ایکسپرٹ محمد شعیب نے خواتیں کو کیراٹین ریبونڈنگ،ہائیڈرا فیشل اور میک اپ کے جدید ترین انداز،طریقے اور ٹیکنالوجی کے بروئے کار لانے کے سلسلے میں مفید اور کارآمد ٹپس دیتے ہوئے اس طریقہ کار کو فطری خوب صورتی اور صحت مندی برقرار رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل بنانے کی افادیت اجاگر کی.

بیوٹی کنسرن کمپنی کے ان ماہرین نے اپنی کمپنی کی پروڈکٹس کے بارے میں بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد معیاری اور انٹرنیشنل تقاضوں کے لیول کو ترجیح رکھا ہے اور ان کی تیاری میں بلخصوص خواتین کے لئے مضر اثرات سے پاک اجزاء کو ہی استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین کا اعتماد اور بھروسہ ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ ورکشاپ میں بیسیوں بازوق خواتین نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں