357

چوہدری کاشف ثنا کازیر تعمیر نرسری وارڈ کا خصوصی وزٹ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محسن ہارون آباد بزرگ شخصیت حاجی محمد سعید روح رواں وائٹل گروپ کی جانب سے ذاتی خطیر رقم سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں نومولود بچوں کے لیے نرسری وارڈ ہال کمرہ بہترین تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مزین کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے.

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا نے طاہر توگیروی،سیف اللہ خان اور اسد چوہدری کے ہمراہ نرسری وارڈ کا خصوصی وزٹ کیا اور تعمیری کام کا جائزہ لیتے ہوئے سیف اللہ خان کو ہدایت کی کہ اس کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں اور اس تعمیر میں میٹر یل کا استعمال بہترین سٹینڈرڈ کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا جائے کیونکہ نومولود بچوں کی ننھی جانوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی اور انتہائی حساس دنوں میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہ ہو.

وائٹل گروپ ہارون نے حاجی محمد یاسین مرحوم اور حاجی محمد سعید کے خدمت کے مشن کو ہر گزرتے دن کے ساتھ خوب سے خوب ترین بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور ان دونوں بھائیوں کا وژن یقیناً ہمارے لیے اثاثہ اور اس پر عمل پیرا ہونا باعث سعادت ہے.حاجی محمد یاسین نے بھی آخری سانس تک خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھا اور اللہ ربّ العزت کا خاص کرم ہے کہ ان کے عزیز بھائی حاجی محمد سعید آج بھی اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر وقف کر چکے ہیں اور ان کی رہنمائی میں خدمت کا سفر رواں دواں رکھا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں