197

عوامی پریس کلب کے زیر اہتمام شاندار ڈنر اور قوالی نائٹ کا اہتمام

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) عوامی پریس کلب ہارون آباد کے زیر اہتمام سالانہ تقریب کے سلسلے میں شاندار ڈنر اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبران پریس کلب نے شرکت کی.پپو شرافت اور محمدیوسف یوسفی قوال نے تقریب میں بے مثال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کے دل موہ لیے اور تقریب ہارون آباد کی تاریخ میں یادگار حیثیت کا درجہ اختیار کر گئی.

تقریب میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھر پور گفتگو کی گئی اوتقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عوامی پریس کلب سخی سلطان پرنس،سرپرست اعلی چوہدری خاور گجر،صدر عوامی پریس کلب یاسر چوہدری،جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی اور بانی پریس کلب شاہد محمود رحمانی نے پریس کلب کے اغراض و مقاصد،میڈیا کے مثبت عوامی کردار اور کوریج کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا اور اس پلیٹ فارم پر ہارون آباد کی تعمیر و ترقی اور علاقے کو بہترین سماج میں ڈھالنے کے لیے باہمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کاوشیں بروئے کار لانے مشن جاری رکھنے کی اہمیت اجاگر کی گئی.

عوامی پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں عوامی پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سینئر صحافی رانا دلبر راحیل،سید ابراہیم شاہ بلال،مبشر مجید طور،ملک محمد ریاض خلجی،شرجیل حاشر،چوہدری عابد ریاض،عدیل راجپوت،عابد حمید قریشی،محمد اکرم کھوکھر،چوہدری محمد عاصم،سجاد وٹو،فیصل مجید،غلام محیی الدین،حافظ اکمل ندیم،ماجد علی راجپوت،مظفر علی سحر،محمد رمضان ظفر،رانا شہباز احمد،چوہدری ساجد حسین،میاں محمد شہباز وٹو،زاہد عمران ودیگر نے شرکت کی اور یہ تقریب مدتوں یاد رکھی جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں