349

حافظ محمد حسن نے جامعہ ازہر مصر میں پہلی پوزیشن لے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) مفتی اعظم حاصل پور علامہ مولانا مفتی بشیر احمد فردوسی کے ہونہار فرزند علامہ حافظ محمد حسن نے جامعہ ازہر مصر میں اسپیشلائزیشن ان حدیث اور ایم فل میں پہلی پوزیشن لے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ۔

اس موقع پہ جامعہ الازہر مصر کے سربراہ عظیم محقق و مصلح الدکتور احمد طیب دام شرفہ نے حافظ محمد حسن فردوسی کو مبارک دی اور ان کی محنت و کاوش کو سراہا حافظ محمد حسن فردوسی کا کہنا ہے کہ یہ ساری کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے ۔

واضح رہے کہ موصوف پاکستان میں عظیم دینی و روحانی درسگاہ بھیرہ شریف سے درس نظامی میں پہلی پوزیشن لے چکے ہیں اور جامعۃ الازہر مصر میں ایم فل سے قبل بھی ایک کورس میں پوزیشن لے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں