156

عوامی پریس کلب کے انتخابات،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عوامی پریس کلب ہارون آباد کے انتخابات،یاسر چوہدری صدر جبکہ سید ابراہیم بلال بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ آصف محمود جنجوعہ نے کامیاب امیدوارن کا اعلان کرتے ہوئے ان کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے،دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر ملک محمد ریاض خلجی،نائب صدر مظفر علی سحر،جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان ظفر،حافظ محمد اکمل ندیم فنانس سیکرٹری اور رانا شہباز علی سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوئے ایگزیکٹو ممبران میں شاہد محمود رحمانی،فیصل مجید،شرجیل حاشر اور میاں شہباز وٹو کو چنا گیا۔

اس موقع پر بندھن ہال میں چیئرمین الیکشن بورڈ صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ آصف محمود جنجوعہ نے عوامی پریس کلب کے منتخب ہونے والے عہدیداران وممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے اعزاز میں ہائی ٹی (HI TEA) کا اہتمام کیا،

انہوں نے کہا کہ عوامی پریس کلب نے الیکشن کاانققاد کر کے احسن قدم اٹھایا ہے اس پر میں عوامی پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ نومنتخب عہدیداران آئندہ بھی اسی طرح جمہوری طریقہ کار سے اس عمل کو آگے چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں