147

ہارون آباد بہاول نگر روڈ پر ٹریفک کا اندوہناک حادثہ

ہارون آباد(عوامی پریس کلب)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایم این اے میاں عالم داد لالیکا نے گجیانی اڈہ کے قریب ہارون آباد بہاول نگر روڈ پر ٹریفک کے اندوہناک حادثہ پر اظہارِ رنج و غم کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور ان کے غم میں شریک ہونے کے جذبات و احساسات کا بھی اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے.

انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ دھند کے دوران مصروف سڑکوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے تحفظ کیلئے ہمہ قسم کی گاڑیوں کے ڈرائیور بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ آہنی اور ان کے ہم سفر مسافروں کی قیمتی زندگیوں کو بچانے کیلئے احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور انشائاللہ سبھی کو اس احتیاط سے فائدہ ہوگا کیونکہ زندگی سے بڑھ کر کوئی بھی چیز نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا ہے اڈا گجیانی پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں، المناک سانحے پر دل رنجیدہ ہے، اللہ کریم سے دعا کہ وہ ہمارے ہم وطنوں کو ایسے حادثات اور ناگہانی اموات سے محفوظ رکھے۔

لوگ بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سب سے بڑھ کر ضلعی انتظامیہ خصوصاً ٹریفک پولیس اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے، تمام ادارے اس شدید دھند کے موسم میں اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔ تاکہ لوگوں کی قیمتی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اللہ کریم پاکستان اور اس میں بسنے والے تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آخر میں انہوں نے کہا دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کرنا چاہیے

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں