ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حکومت پنجاب کی جانب سے میونسپل کمیٹی ہارون آباد کو جدید سکر مشین فراہم کر دی گئی،اہلیان ہارون آباد کا محمد اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضی کی اس کاوش پر اظہار تشکر۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ہارون آباد میں عرصہ دراز سے جدید مشینری نہ ہونے سے شہریوں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا دوسرے شہروں سے سکر اور جیٹر مشین منگوانا پڑتی تھی،محمد اعجاز الحق ایم این اے اور چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی کاوشوں سے سکر مشین آج میونسپل کمیٹی کے حوالے کردی گئی ہے۔
جبکہ جیٹر مشین بھی آئندہ چند دنوں میں میونسپل کمیٹی کے حوالے کردی جائے گی جس سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں واضع طور پر کمی آئے گی شہریوں محمد شہباز،محمد اسلم،قاسم علی،زین نعیم،محمد اشرف،محمد ارشد،فیصل شاہ،شوکت خان و دیگر نے محمد اعجاز الحق ایم این اے اور چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی کاوشوں کی بدولت آج حکومت پنجاب نے جدید مشینری میونسپل کمیٹی کے حوالہ کی ہے جس سے شہر کے سیوریج نظام میں بہتری آئے گی۔








