ہارون آباد (عوامی پری کلب) مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کے رہنماؤں صدر راجہ اصف محمود جنجوعہ ِجنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی، بارایسوسی ایشن کے صدر ریاض باجوہ اور جنرل سیکریٹری حافظ عبدالرحیم نے عہدیداران کے ہمراہ ہارون کلب کے میٹنگ ہال میں منعقدہ مشترکہ اجلاس میں اس فیصلہ پر اتفاق کیا ہے کہ ہارون آباد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اور بامقصد جدوجہد متحد ہو کر کی جائے گی۔
اور یہ جدوجہد مکمل طور پر اجتماعی عوام مفادات،فلاح و بہبود کے مشن اور عوامی مشکلات کے نکات کے تناظر میں ہوگی اور اس میں کسی قسم کے ذاتی یا سیاسی محرکات نہیں ہوں گے اور اس سارے معاملے میں اتفاق رائے سے معاملات طے کیے جائیں گے ۔
کیونکہ ہارون آباد کے باسیوں کے دیرینہ مسائل اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام تر توجہ اجتماعی مفادات کے منصوبوں پر عمل کرنے کی اہمیت اور افادیت پر مرکوز کرنا ہی حقیقی کاوشیں ہوں گی جس ہارون آباد کی ترقی کا راستہ ہموار کیا جا سکتا ہے.اس میٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے دونوں جانب سے مخلصانہ کاوشیں بروئے کار لانے کا عزم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں بار ایسوسی ایشن کے منتخب رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا گیا انہیں مالائیں پہنائیں گیئں اور پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔








