212

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں کا انعقاد،مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی، سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق ایم این اے کی زیر صدارت بھی ریلی نکالی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عبد الحفیظ باجوو نے بھی شرکت کی۔

مسلم لیگ (ضیاء)،مسلم لیگ (ن) اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بھی ریلیاں نکالی گئی،ریلیو ں میں شریک،شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے۔مسلم لیگ (ضیاء) کی ریلی میونسپل کمیٹی سے نکالی گئی اور چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی،مسلم لیگ (ن)کی جانب سے نکالی گئی ریلی کا آغاز مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ہاوسنگ کالونی سے ہوا جو چوک فوارہ میں اختتام پذیر ہوئی۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی چوک فوارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،جماعت اسلامی کی جانب سے بھی ریلی نکلای گئی جسکی قیادت عامر یعقوب ضلعی جنرل سیکرٹری ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی میں شریک شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ریلی میں شریکِ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت اپنے ظلم بند کرے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت اور فوج کی غیرقانونی مداخلت و جاری بہیمانہ مظالم پر اقوام متحدہ نوٹس لے بے گناہ کشمیری عوام الخصوص عورتوں بچوں اور بزرگ شہریوں پر ہونے والے بدترین مظالم قبول نہیں بھارت کو ان کا حساب دینا ہوگاانہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے روح اورجسم کا رشتہ ہے کشمیر میں مظالم سے بھارتی جمہوریت پسندی کا دنیا کے سامنے پردہ چاک ہوچکا ہے۔

کشمیر و پاکستان لازم و ملزوم ہیں پاکستانی عوام کی ہمدردیاں مقبوضہ کشمیریوں کیساتھ جڑی ہوئی ہیں بھارت کو اپنی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی زندگی تنگ کر رکھی ہے،عالمی ادارے و اقوام متحدہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہشت گرد بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیر یوں کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں