ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے سپوت لالہ محمد عالم جٹ نے امریکہ میں آرنلڈ کلاسک ماس ریسلنگ چیمپین شپ ہونیوالے کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی مہارت،عزم اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کرغستان سے تعلق رکھنے والے اپنے مخالف امیدوار میکلسٹر کو 0-2 سے شکست دیکر جیت اپنے نام کرلی۔
تحصیل سپورٹس آفیسرہارون آباد عمران قادر قریشی نے کہاکہ ہے کہ لالہ محمد عالم جٹ نے امریکہ میں ہونے والے چیمپیئن شپ میں سخت محنت اور لگن سے کھیلتے ہوئے اپنے ملک اور شہر کا نام روشن کیا ہے اور اس سے پہلے بھی نیشنل اور انٹرنیشنل سطع پر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی ہے جو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔








