331

بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی ماہ رنگ بلوچ وغیرہ کی گھناؤنی سازش کے خلاف اظہارِ مذمت

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر بی ایل اے کی جانب سے یرغمال بنائے جانے اور بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی ماہ رنگ بلوچ وغیرہ کی گھناؤنی سازش کے خلاف اظہارِ مذمت اور احتجاج کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں اس قسم کی دہشت گردی اور پروپیگنڈہ فیک نیوز ایجنڈا کے خلاف نعرے درج تھے.ریلی کے شرکاء جنرل سکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک محمد ریاض خلجی،ملک رشید احمد،راؤ ندیم،عمران عباس،غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ،عالم کمبوہ،ہارون الرشید دیگرنے کہا کہ پاکستان کے عوام وطن عزیز میں امن بھائی چارہ اور تعمیر و ترقی کے لئے ہر طرح متحد ہیں اور سازشی عناصر کی جانب سے پھیلائی منفی اور گھٹیا مہم کو ناکام بنانے کے عزم میں برابر کے شریک ہیں۔

پاک فوج نے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش پیش کرنے کی لازوال اور بے مثال تاریخ رقم کی ہے.جعفر ایکسپریس کو اغواء کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف قومی اتحاد اور جذبہ ہی ہمارا قومی شعار ہے اور جذبہ حب الوطنی اور قربانی سے سرشار پاک فوج کا ہر سپوت ہم سب کے لئے فخر کا استعارہ ہے انشائاللہ بی ایل اے کے مٹھی لوگ اور ان کے حامیوں کے مذموم عزائم بے نقاب بھی ہو گئے ہیں اور ان کی شکست بھی نوشتہ دیوار ہے.پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر ذلت اور رسوائی سے دوچار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں