وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق صفائی انتظامات، تحصیل انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کی کارکردگی قابلِ تحسین قرار،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے نے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جلیل الرحمان اور پراجیکٹ سپروائزرستھراپنجاب محمد آصف ولایت کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن اور احکامات کی روشنی میں عیدالاضحی کے موقع پر تحصیل ہارون آباد میں صفائی ستھرائی کے جو انتظامات دیکھنے میں آئے وہ پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم اور تحصیل انتظامیہ نے دن رات محنت کر کے شہر بھر میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے مثالی کردار ادا کیا۔ ان اقدامات سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی برقرار رہی بلکہ صحت عامہ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا۔
چوہدری غلام مرتضیٰ نے اسسٹنٹ کمشنر جلیل الرحمان، پراجیکٹ مینجر میاں عبدالحنان اور آپریشن مینجر باؤ نذیر احمداور انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اسی جذبے کے تحت کام جاری رہا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ”صاف، سرسبز اور صحت مند پنجاب” جلد حقیقت بن جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ صفائی کے اس نظام کو کامیاب بنانے میں مکمل تعاون کریں۔








