140

انسانی ہمدردی کا عالمی دن

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے مقامی جوڈیشل جیل ہارون آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور انہیں خصوصی طور پر کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر حاجی سعید احمد نے کہا کہ دوسروں کے لیے راحت، آسانی اور آسودگی کا وسیلہ بننا ہی اصل انسانیت اور عبادت ہے۔

انسانیت ایک عظیم نسبت ہے جو ہر رشتے سے بالا تر اور ہر سرحد سے آزاد ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد رانا ظہور احمدنے حاجی سعید احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انسانی خدمت انجام دینے والے تمام افراد قابل ستائش ہیں۔سابق وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر انسانیت کی خدمت کا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدمت انسانیت کا جذبہ کسی مذہب، رنگ یا تعصب کا محتاج نہیں، بلکہ یہ ایک ایسی عبادت ہے جو ہر دل کو چھو لیتی ہے۔اس دوران قیدیوں نے جیل کی حالت زار، بالخصوص واش رومز کی ناقص صورتحال پر توجہ دلائی، جس پر حاجی سعید احمد نے ان کے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس احسن اقدام کو شہری و سماجی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں