ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گزشتہ رات ہارون آباد کے گنجان آباد علاقے ٹبہ نور پورہ میں ڈکیتی کی واردات، اسلحہ سے مسلح نامعلوم نقاب پوش ڈاکو کریانہ سٹور پر دھاوا بول کر 60 سے 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گیا۔
واردات کے دوران دکاندار شہزاد احمد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔ متاثرہ دکاندار نے واقعے کی تحریری درخواست تھانہ سٹی میں جمع کرا دی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں نے واردات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔







