345

پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز

پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز، 23مارچ کو قومی پریڈ میں پہلی دفعہ پنجاب پولیس کا 4سو جوانوں پر مشتمل دستہ شرکت کرے گا۔ پولیس کے دستے کی کمانڈایس ایس پی رینک کا افسر کرے گا

مارچ کو اسلام آباد میں لاہورسمیت پنجاب پولیس کے 4سو جوان و افسران قومی پریڈ میں پہلی دفعہ حصہ لیں گے۔ڈی آئی جی ٹریننگ سلمان سلطان رانا کا کہنا ہے کہ پریڈ کاحصہ بننے والے جوانوں نے 36 ہفتوں کا کورس مکمل کیا ہے جن میں سے چاک وچوبند جوانوں کودستے کاحصہ بنایا گیا ہے۔
پریڈ کا کمانڈرایس ایس پی رینک کاافسرہوگا جبکہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی دستے میں شامل ہونگے۔گزشتہ سال بھی پنجاب پولیس کادستہ پریڈ کاحصہ بننا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے پریڈکا انعقاد نہیں ہوسکا تھالیکن پری پریڈمیں پنجاب پولیس دیگر صوبوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
ٓآئی جی پنجاب نے افسران اورجوانوں کو14فروری کو اسلام آباد رپورٹ کرنے کاحکم دیا ہے تاکہ اسلام آباد میں جوانوں کو23مارچ سے پہلے مزید ٹریننگ اور پری پریڈکاحصہ بنا کرصلاحیتوں کومزید نکھارا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پنجاب پولیس کے جوان پریڈ میں بہترین پرفارمنس دیں گے

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں