ہارون آباد (عوامی پریس کلب) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف اور وائیٹل گروپ کے اشتراک سے بننے والے زہرہ چلڈرن نرسری وارڈ کا افتتاع کر دیا گیا،
سائرہ ہال میں منعقد تقریب میں یونیسیف کی جانب سے ڈاکٹر قراۃ العین اور ڈاکٹر سائرہ اور وائیٹل گروپ کی جانب سے محسن ہارون آباد حاجی سعید احمد، ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی اور چوہدری کاشف ثناء نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سائرہ نے ہارون آباد اور خصوصاً ہیلتھ کے شعبہ میں وائیٹل گروپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے حاجی سعید احمد صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو عوام الناس کی بہتری کے لئے خدمت خلق کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے خرچ کرتے ہیں۔
ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا فلسفہ ہمیں اپنے بزرگوں سے ورثے میں ملا ہے اور انہوں نے اس چیز کا اعادہ کیا کہ اپنے بزرگوں سے ملنے والے اس ورثے کو وہ لے کر چلیں گے۔
تقریب سے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ THQ ڈاکٹر انور سکھیرا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عامر رضا اور ڈاکٹر شوکت وٹو نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی نرسری وارڈ کے قیام کو سراہا۔یونیسف کی ٹیم نے حاجی سعید احمد اور چوہدری غلام مرتضی کے ہمراہ ڈائلیسز وارڈ کا وزٹ کیا اور وائیٹل گروپ کی جانب سے THQہسپتال کو ڈائلیسز یونٹ، سائرہ ہال، جدید ایمرجنسی یونٹ اور مستحق مریضوں کو فری میڈیسن کی سہولت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








