ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) خدمت خلق سے اللہ کو راضی کیا جا سکتا ہے مستحق افراد کی عملی مدد مخیرحضرات کی ذمہ داری ہیاللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے کی ضرورت ہے اس سے ہم اپنی اخرت کو سنوار سکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمدنے علاقہ کے مستحق طالب علموں کو مفت یونیفارم فراہم کرنے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ تحصیل ہارون آباد میں 50 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کے طلبہ اور طالبات کو چھ کروڑ سے زائد مالیت کی یونیفارم مفت اور بلا تفریق فراہم کی جائے گی اس موقع پر موجود سابق وائس چیئرمین ملک محمد ریاض خلجی سابق ناظم چوہدری اختر اور سیف اللہ خان نے کہا حاجی سعید احمد جیسی شخصیت ہمارے علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں دسترخوان۔ مرکزی عیدگاہ و جنازہ، فری فارمیسی، سٹیڈیم اور ٹف ٹائل سٹی پراجیکٹ کی مثال کہیں نہیں ملتی۔








