ہارون آباد (عوامی پریس کلب) حکومت پنجاب کی جانب عوام کے لئے صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں تین روزہ ہفتہ صحت کیمپ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنرعبد الحفیظ باجوہ،ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا،مسلم لیگ ضیاء کے رہنما باؤ لیاقت علی اور میاں شکیل احمد کے ہمراہ کیا.
ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا نے تین روزہ ہفتہ صحت کیمپ 20نومبر،21نومبر،22نومبر جاری رہے گا.پہلامرحلہ رجسٹریشن،دوسرا مرحلہ کلینکل ہسٹری،تیسرا مرحلہ بنیادی معائنہ،چوتھا مرحلہ،ہیماٹولوجیکل سکریننگ،پانچواں مرحلہ خصوصی کاونٹر برائے ٹائپl،ٹائپ llذیابیطس،چھٹا مرحلہ پھیپھڑوں کی صحت اور سکریننگ،ساتواں مرحلہ حاملہ خواتین کا چیک اپ،آٹھواں مرحلہ حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن،نواں مرحلہ کونسلنگ اور طبی رہنمائی کا ہوگا۔
اس کیمپ کے انعقاد سے عوام کو مختلف بیماریوں کی تشخیص سے لے کر علاج کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جا سکے گا اور یہ صحت کیمپ وسیع تر سطح پر علاج کے لیے بہترین مواقع فراہم کرے گا اور عوام کو اس کیمپ سے استفادہ کرنا چاہیے۔








