322

زاکوان کمپنی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں تقریب

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) یومِ مزدور کے موقع پرمیونسپل کمیٹی ہارون آباد میں زاکوان کمپنی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں تقریب، کیش انعامات اور کھانے کی تقسیم–

یومِ مزدور کے موقع پر زاکوان کمپنی کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سٹاف اور فیلڈ ورکرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔تقریب کے دوراناحسن راحیل تحصیل مینجر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پراجیکٹ مینجر میاں عبد الحنان،آپریشنل منجر باؤ نذیر احمدنے محنت کشوں کو پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں، ان کی خدمات کو سراہا گیا اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جسے کارکنان نے خوب سراہا۔اس موقع پر ایک ریلی بھی نکالی گئی جس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کا مقصد مزدوروں کے حقوق کو اجاگر کرنا اور ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے۔

احسن راحیل تحصیل مینجر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پراجیکٹ مینجر میاں عبد الحنان،آپریشنل منجر باؤ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ مزدور ملکی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ تقریب میں موجود محنت کشوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات ان کے حوصلے کو بلند کرتی ہیں اور ان کے کام سے وابستگی میں اضافہ کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں