287

گروسری سے لیکر ہر قسم کی روزمرہ ضروریات کی فراہمی نہایت آسان

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہا رون آباد کے معروف سافٹ ویئر انجینئر ظفر اقبال نے منفرد ایپ 365 بنا کر عملی طور پر متعارف کرادی۔اسکے ساتھ شاپ 365 کا بھی افتتاح کردیا افتتاحی تقریب میں عوامی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد کی خصوصی شرکت ظفر اقبال سافٹ وئیر انجیینئر اور سی ای او شاپ 365 کے والد محترم محمد عباس نے عوامی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے ہمراہ افتتاح کیا ۔

اس ایپ سے علاقہ ہارون آباد میں آن لائن گروسری سے لیکر ہر قسم کی روزمرہ ضروریات کی فراہمی نہایت آسان ہو گئی ہے ایپ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے شاپ 365 ایک آسان، تیز، اور محفوظ طریقہ خریداری کاہے ضروریات کی گروسری، روزمرہ کی اشیاء، یا دیگر اشیاء گھر بیٹھے، بس ایک کلک میں خرید سکتے ہیں۔ شاپ 365 ایپ پر ہارون آباد کے شہریوں کو ہر چیز فوری طور پر مل جائے گی۔.اس ایپ کی انفرادیت یہ ہے کہ ہارون آباد کے علاقے کی تمام مطلوبہ اشیاء کے مراکز کو اس ایک ایپ میں منسلک کر دیا گیا ہے اور اسان الفاظ میں کہہ سکتے ہیں کہ ہر چیز اس ایپ کے ایک کلک پر شہریوں کو دستیاب ہو سکے گی جو بلاشبہ ایک جدیدیت اور آسانی کا کارنامہ ہے.

شہریوں کو وقت اور پیسہ کی بچت ہوگی.اہل علاقہ نے اس منفرد ایپ کی تعارفی تقریب میں اس کا عملی نمونہ دیکھ کر ظفر اقبال کی اس کاوش کو مثالی اور نہایت عمدہ و مفید قرار دیا ہے جو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہترین سہولت ہے عوامی پریس کلب کے۔سینئر صحافیوں کے وفد یاسر چوہدری،رانا دلبر راحیل،شرجیل حاشر،محمد عاصم، سید ابراہیم فوزی و دیگر نے شاپ 365 کا وزٹ بھی کیا اور سافٹ وئیر انجینئر ظفر اقبال سی ای او شاپ 365 اور انکے والد محمد عباس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں