200

اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا بیرون اڈا ریلوے پھاٹک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا بیرون اڈا ریلوے پھاٹک پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن، ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف کی تجاوزات ہٹا دی گئیں، تفصیلات کے مطابق میڈیا کی نشاندہی پر ہارون آباد کے اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے بلدیہ ملازمین اور پولیس ٹیم کے ہمراہ گزشتہ شب ریلوے پھاٹک بیرون اڈا پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا گیا۔

آپریشن کے دوران پھاٹک کے دونوں اطراف تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جس سے روڈ کشادہ ہوگیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائیگی، اور تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں