204

الفیض کالونی، الہاشم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم کی باقاعدہ صفائی کی بجائے بلدیہ کمیٹی کے عملہ صفائی نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرلی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد شہر کے لئے میگا پروجیکٹ کے نام سے بنایا گیا سیوریج سسٹم بلدیہ کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے شہریوں کے لئے اذیت کا باعث بن گیا، گلی محلے کندے پانی کے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ شہری ضرورت کے مطابق میگا پروجیکٹ کے نام سے شہر میں بچھایا گیا سیوریج سسٹم بلدیہ کمیٹی کی انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سہولت کی بجائے اذیت کا باعث بن گیا۔

الفیض کالونی، پکی منڈی، کچی منڈی، الہاشم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج سسٹم کی باقاعدہ صفائی کی بجائے بلدیہ کمیٹی کے عملہ صفائی نے ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اختیار کرلی جس کے باعث گلی محلے گندے پانی کے جوہڑ بن گئے۔گندہ پانی جمع ہونے کے باعث جہاں تعفن اور بدبو سے شہری پریشان ہیں وہیں وبائی امراض کے پھیلنے کا بھی شدید خدشہ ہے۔

اہل علاقہ کے لوگوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اعلیٰ حکام سمیت مقامی انتظامیہ کو متعدد بار درخوستیں بھی دے چکے ہیں مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل میں کہا ہے کہ ہارون آباد میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سمیت دیگر انتظامیہ کو احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں