ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادبلوچستان(تربت) میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک یاسر نذیرکو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 107سکس آر کے رہائشی پاک فوج کے لانس نائیک یاسر نذیر جوکہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
جن کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی گاؤں 107سکس آر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اور لانس نائیک یاسر نذیرکو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ شہیدلانس نائیک یاسر نذیر کے والد نذیر احمد بھی پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں اورلانس نائیک شہید ایک بھائی پرویزنذیر اب بھی بطور لانس نائک پاک فوج میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،شہید یاسر نذیر کے سوگوار ان میں ایک بیوہ اور کمسن بیٹی شامل ہیں۔








