ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد بھارت میں بی جے پی خاتون رہنما کی جانب سے آقائے دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں سیاسی ومذہبی شخصیات سمیت علمائے کرام، حفاظ کرام، معززین علاقہ اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بی جے پی خاتون رہنما کی جانب سے آقائے دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، گستاخی کے خلاف ایک احتجاجی کا ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں کت محمود بسراء، میاں عبدالواحد، پیر احمد کمال شاہ، قاری غلام رسول خاں مہتمم جامعہ ھذٰا، مفتی منور سعیدی، پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین، غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ، مولوی اسلم فریدی، ٹیچر سہیل عابدشاہ سمیت دیگر علمائے کرام، معززین علاقہ اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی احاطہ جامعہ رضویہ مظہر الاسلام سے شروع ہوئی جو میونسپل کمیٹی کے سامنے جا کر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء شوکت محمود بسراء، مفتی منور سعیدی، پیر احمد کمال شاہ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین ودیگر نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آخری نبی حضور اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہے۔
گستاخی سے مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں، لہذٰا ہمارا موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ بھارت کیساتھ تمام تر تعلقات کو ختم کرکے اُن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کی جانب سے بھی وکلاء نے احتجاجی ریلی نکالی جو احاطہ عدالت سے شروع ہوکر فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔








