ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد جشن ولادت رسول پاک ﷺ کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلو چ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحصیل امن کمیٹی کے ممبران و علمائے کرام سمیت مقامی انتظامیہ و متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں میلاد النبی ﷺ کے دن کے حوالہ سے انتظامات کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا اور اس دن کو دینی جو ش وجذبہ اور عقیدت و احترام سے منانے کے لیے مختلف تجاویز کو زیر غور لا کر متفقہ اور موثر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
اجلا س سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ جشن میلاد النبی ﷺ ایک نہایت مبارک موقع ہے جس کو منا کر اتحاد امت مسلمہ کا پیغام اور محبت و یگانگت کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور پورے شہر کو نہایت دلپزیر انداز سے سجایا جائے گا،جلوس کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔








