209

جناح ہال میں مسیحی برادری کی خوشیوں کے ایونٹ کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عمران وٹوسمیت دیگر افراد کے ہمراہ جناح ہال ہارون آباد میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری کی خوشیوں کے ایونٹ کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر مسیحی برادری کے کثیر افراد نے شرکت کی ۔

وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کا باعزت شہری کی حیثیت سے مکمل احترام کیا جاتا ہے اور مذہبی ہم آہنگی کا یہ پہلو وطن عزیز کی خوبصورت فضاء اور ماحول کا اظہار ہے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں ا ور مسرتوں میں شرکت کر کے اس امر کا احساس مزید گہرااور مضبوط ہوا ہے کہ ہم سب پاکستانی ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہیں۔

ہماری خوشیاں او ر ثقافت اور روایات کی علمبردار ہیں اور کرسمس کی مبارکبا ددینے کے لیے اس تقریب کا انعقاد اہل علاقہ کی امن پسندی اور مذہنی ہم آہنگی کا آئینہ دار ہے۔اس موقع پرکونسلر میونسپل کمیٹی چوہدری زاہد رشیدقاضی،ملک محمد ارشاد سمیت مسیحی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں