ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادمحکمہ ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کی سربراہی میں ریو نیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدارسے لے کر پٹواری تک تمام ریونیو سٹاف موجود رہا اور شہریوں کے فرد کے اجراء، رجسٹریشن انتقالات، درستی نام، ریکارڈ رپورٹ، ڈومیسائل سمیت دیگر ریونیو سروسز سے متعلق عوامی شکایات کو موقع پر حل کیاگیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فضل الرحمن بلوچ کا کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا مقصد عوام کو درپیش ریونیو مسائل کو ایک ہی چھت تلے موقع پر حل کرنا ہے، ریونیو عوامی خدمت کچہری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے جس سے شہریوں کے مسائل فوری اور بروقت حل ہوتے ہیں۔








