221

زرعی سروسز کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد زرعی سروسز کی دوکان میں ڈکیتی کی واردات،3 نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مالک دوکان سے 4لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

پولیس مصروف تفتیش، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد شہر کے بنگلہ روڈ پر قائم سردار اینڈ سنز زرعی سروسز نامی دوکان میں ہونے والی ڈکیتی کے دوران تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دوکان کے مالک محمد کاشف ولد سردار علی سکنہ ریاض کالونی سے چار لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں