299

وزیر اعظم پاکستان کا زرعی ایمرجنسی پروگرام۔ گندم کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) محکمہ زراعت (توسیع) ہارون آباد کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ ”سیمینار گندم“ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع شیخ محمود اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع چوھدری لطیف اللہ،زراعت آفیسر توسیع حسن ضیاء سمیت محکمہ زراعت کے دیگر آفیسران، سٹاف و عملہ، زرعی یونیورسٹی کے طلباو طالبات اور مقامی کسانوں و کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت (توسیع) ہارون آباد کے زیر اہتمام وزیر اعظم پاکستان کا زرعی ایمرجنسی پروگرام گندم کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ کے حوالہ سے نواحی علاقہ شہید چوک ڈاہرانوالہ میں ”سیمینار گندم“کے نام سے ایک تقریب کا انعقادکیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع شیخ محمود اقبال نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں خودکفالت پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گندم کی اچھی فصل کاشت کرکے ہی ہم ملک کو ترقی اور اسمیں خودکفیل بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گندم ہماری سب سے بنیادی ضرورت ہے ہمیں گندم کی اچھی اقسام کاشت کرنے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کسان خوشحال ہو گا تو ہمارا ملک بھی خوشحالی کے جانب گامزن ہو گا۔

انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع چوھدری لطیف اللہ نے گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی، بیماریوں، اور بدلتے ہوئے موسمی حالات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی۔ میگا گیدرنگ کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے زراعت آفیسر توسیع حسن ضیاء کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم گندم کی کاشت میں خودکفیل ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں