ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد صحافی چوہدری ریاض احمد باجوہ نمائندہ پی ٹی وی کی صاحبزادی وفات پاگئی،ادھر الخدمت فاؤنڈیشن ہارون آباد کے صدر محمد عابد سرور کا بیٹا بھی انتقال کر گیا، صحافی چوہدری ریاض احمد باجوہ کی صاحبزادی کا نماز جنازہ چک58فورآر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی شخصیات، میڈیا نمائندگان سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عابد سرور کے بیٹے کا نماز جنازہ سلفیہ مسجد ہاؤسنگ کالونی ہارون آباد میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ومذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔







