191

صوبائی وزیر آزاد جموں کشمیر چوہدری مقبول گجر کا ہارون آباد آمد پر شاندار استقبال

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) صوبائی وزیر آزاد جموں کشمیر چوہدری مقبول گجر کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد کے ڈیرہ پر آمد،ہارون آباد پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماء چوہدری عبد اللہ وینس،چوہدری شہزاد جٹ،چوہدری خالد گجر و دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر آزاد جموں کشمیر چوہدری مقبول گجر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد کے قریبی ساتھی ہیں اور وزارت ملنے کے بعد ان کا یہ ہارون آباد کا پہلا دورہ تھا اس موقع پر گفتگو میں صوبائی وزیر آزاد جموں کشمیر چوہدری مقبول گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے ہارون آباد آمد پر پرتپاک اور محبت اور خلوص سے مجھے خوش آمد ید کہا،مری سانحہ پر انہوں نے کہا کہ مری سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اس سانحہ پر حکومت پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں