ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں عدالتی حکم پر حاجی مقبول احمد کی قبر کشائی، موت کے اصل سبب رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گاؤں 132سکس آر میں حاجی مقبول احمد نامی شخص 8جون کو اچانک موت کی آغوش میں چلے گئے جنہیں آبائی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔
حاجی مقبول احمدکے بھائی محمد شکیل نے شبہ ظاہر کیا کہ انکے بھائی کو نشہ آور زہریلی گولیاں دیکر مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے، محمد شکیل نے اپنی بھابھی سونیا،اسکی والدہ رضیہ بی بی اور شہباز احمد نامی شخص پر مبینہ طور پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا،جس پر عدالت نے قبرکشائی کا حکم دیا،گزشتہ روز مجسٹریٹ کی موجودگی میں حاجی مقبول احمد کی قبر کشائی کی گئی اور میڈیکل بورڈ نے میت کے اجزا ء حاصل کئے، تاہم موت کے اصل سبب رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔








