291

مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی، دو مسافر زخمی،ریسکیو 1122اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مسافروں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تحصیل فورٹ عباس سے لاہور جانے والی مسافر بس جب ہارون آباد شہر کے قریب پہنچی تو بس کی اچانک بریک فیل ہو گئی، جس کے باعث مسافر بس الکویت پٹرل پمپ کے پول سے جا ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہو گئے۔

اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طب امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں