ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد موٹر سائیکل سپیئر پارٹس کی دوکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہارون آباد کے مرغی بازار میں ایک موٹر سائیکل سپیئر پارٹس کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پور ی دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم اورپولیس موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا۔








